خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عمر نیاز خان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اہلکار اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں حملہ آوروں نے انہیں رکشے سے اتار کر گولیاں مار دیں، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
Category:Latest




