کوئٹہ: محکمہ موسمیات (PMD) نے آج سے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے 4 جولائی کے دوران صوبے کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جن میں ژوب، شیرانی، کوہلو، نصیرآباد، ہرنائی، سبی، بارکھان اور ڈیرہ بگٹی شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی 3 اور 4 جولائی کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مون سون سیزن جون سے ستمبر تک جاری رہتا ہے جو پانی کے ذخائر کے لیے اہم ہوتا ہے تاہم شدید بارشیں سیلاب اور نقصانات کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔




