کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کو شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں سمیت نئے پاور پلانٹس لگانے کی اجازت نہیں دے رہی۔ انہوں نے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹے تک بجلی کی بندش ہو رہی ہے، جبکہ سندھ حکومت توانائی کے منصوبے لگانا چاہتی ہے لیکن وفاق سے اجازت نہیں مل رہی۔