بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خواتین کو مالی امداد کے حصول کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جن خواتین کو ابھی تک بی آئی ایس پی کی مخصوص سم موصول نہیں ہوئی، وہ پہلے سم حاصل کریں اور پھر 10 سے 12 دن بعد اپنی رقم وصول کریں۔ حکومت کے مطابق آئندہ مالی امداد براہِ راست ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کی جائے گی، جبکہ موجودہ سہ ماہی قسط 14 ہزار 500 روپے مقرر ہے۔