اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے مسلسل عدالت میں پیش نہ ہونے پر ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کر کے 9 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ مقدمہ ریاستی اداروں سے متعلق مبینہ گمراہ کن بیانات کے الزام میں درج کیا گیا تھا۔