کراچی: صحافی عاصمہ شیرازی نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کمی کے اعلان پر طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ "حکومت نے پیٹرول ایک روپے کم کر دیا، حاتم طائی یقیناً اپنی قبر میں کروٹیں بدل رہا ہوگا۔" ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس فیصلے پر تبصرے اور طنزیہ پوسٹس کا سلسلہ جاری ہے۔




