وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے صوبائی حکام کے ساتھ اجلاسوں کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت، اسمبلی اور کابینہ مکمل طور پر فعال ہیں اور گورنر کو صوبائی معاملات میں اجلاس بلانے یا ہدایات جاری کرنے کا آئینی اختیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کے اجلاسوں کی آئینی حیثیت پر ایڈووکیٹ جنرل سے رائے لی جائے گی، جبکہ صوبائی حکومت کسی بھی غیر آئینی اقدام کی اجازت نہیں دے گی۔




