شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔