کراچی کی عدالت میں منشیات رکھنے کے کیس میں چار گواہوں نے انمول عرف پنکی کی شناخت کرلی۔ گواہوں میں لیڈی کانسٹیبل سونیا اشرف، تفتیشی افسر منصور اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزمہ کے کال ڈیٹا ریکارڈ میں مبینہ منشیات فروشوں سے رابطوں کا ذکر ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا۔