کراچی: کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار ملزمان میں بلوچستان لبریشن آرمی کے تین اور سندھ ریولوشنری آرمی کا ایک مبینہ دہشت گرد شامل ہے، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار ملزمان کے قبضے سے چار دستی بم اور ایک پستول برآمد، سی ٹی ڈی

کراچی: ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک فور کے قریب کارروائی میں بی ایل اے کے تین مبینہ دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار ملزمان کی شناخت غلام یاسین، آفتاب احمد اور شعیب کے نام سے ہوئی، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار مبینہ دہشت گرد بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور ایف سی و کسٹمز کی موبائل گاڑیوں پر حملوں میں ملوث رہے، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار ملزمان شہر کے حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، سی ٹی ڈی

کراچی: کورنگی کازوے ندی کے قریب کارروائی میں ایس آر اے سے تعلق رکھنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار ملزم کی شناخت آصف علی عرف آصف سندھی کے نام سے ہوئی، سی ٹی ڈی

کراچی: آصف علی کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار ملزم نے غیر ملکی شہری، ڈی ایس پی پولیس، ریلوے ٹریک اور اہم سیاسی شخصیت کے گھر کی ریکی کرنے کا انکشاف کیا، سی ٹی ڈی

کراچی: ایس آر اے سے وابستہ ملزم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، سی ٹی ڈی

کراچی: گرفتار ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں پانچ مقدمات درج، تفتیش جاری

کراچی: گرفتار دہشت گردوں کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری، سی ٹی ڈی