راولپنڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی ٹیم کے ساتھ مبینہ مقابلے میں بچوں سے زیادراولپنڈی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
تی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم متعدد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ جاتلی تھانے کی حدود میں دیوی داتا مین روڈ پر پیش آیا، جہاں اسنیپ چیکنگ کرنے والی سی سی ڈی ٹیم پر موٹرسائیکل سوار مشتبہ افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے تبادلے میں خادیوٹ، کہوٹہ کا رہائشی ملزم حماد عرف مادو ہلاک ہوگیا، جس کے قبضے سے مبینہ طور پر ایک پستول بھی برآمد ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل، اقدام قتل اور بچوں سے زیادتی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم پر سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کا الزام بھی تھا۔
واقعے کے بعد فرار ہونے والے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ٹیم نے سرچ آپریشن شروع کردیا، جبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب ایک روز قبل راولپنڈی میں ہی رتہ امرال تھانے کی حدود میں چلڈرن پارک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اپنی 15 سالہ بھتیجی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم ممتاز عباسی بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں اس کے دو مبینہ ساتھی بھی موقع سے فرار ہوگئے۔




