پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے کم از کم 30 بچوں اور دو خواتین اساتذہ سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعدپشاور اسکول حادثہ: چھت گرنے سے 35 افراد جاں بحق، اسکول مالک گرفتار
اسکول کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔
حادثہ نجی اسکول کی چھت گرنے کے باعث پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق اسکول ایک تعلیمی ٹرسٹ کے نام سے چلایا جا رہا تھا۔
سی سی پی او پشاور نے اسکول مالک کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت کی تعمیر ناقص تھی، جو اس افسوسناک حادثے کی ممکنہ وجہ بنی۔
ریسکیو حکام کو امدادی کارروائیوں کے دوران مشکلات کا سامنا ہے۔ عمارت کا ڈھانچہ کمزور ہونے اور جائے وقوعہ کے اطراف تنگ گلیوں کے باعث بھاری مشینری پہنچانا مشکل ہوگیا ہے۔
ریسکیو سروس کے ترجمان کے مطابق عمارت کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے بھاری مشینری استعمال نہیں کی جا رہی، جبکہ تنگ راستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق بچوں اور دیگر افراد کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور جائے وقوعہ پر ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی بچوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو چھت گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کی ہدایت بھی کی۔
گورنر کے مطابق معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک سانحہ ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔




