مٹھی کے قریب معمولی بات پر جھگڑا، چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا
مٹھی: مٹھی کے قریب بچوں کی معمولی بات پر جھگڑے کے دوران چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ دار ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔




