راولپنڈی: معروف خاتون اینکر پرسن ربیعہ احسن گھر میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہوگئیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کے سلسلے میں خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔




